Aaj News

اتوار, جون 15, 2025  
18 Dhul-Hijjah 1446  

شاہ سلمان کا ایک ہزار فلسطینی شہداء کے اہل خانہ کو حج کرانے کا اعلان

سعودی حکومت کی جانب سے ہر سال شہداء اور متاثرہ خاندانوں کے لیے حج پروگرام ترتیب دیا جاتا ہے
شائع 19 مئ 2025 07:39pm

خادم حرمين شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ذاتی خرچ پر ایک ہزار فلسطینی شہدا، قیدیوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کو حج کرانے کی ہدایت کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ میزبانی ’خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے لیے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام‘ کے تحت ہوگی جسے وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے زیر انتظام نافذ کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر وزیر اسلامی امور، دعوت و ارشاد شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ اور قدردانی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اس عظیم الشان اقدام کو سعودی عرب اور اس کی قیادت کی فلسطینی عوام کے ساتھ مستقل حمایت، اسلامی اخوت کے مضبوط رشتے اور خیرسگالی کے جذبے کا واضح مظہر قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے ہر سال مختلف ممالک کے شہداء اور متاثرہ خاندانوں کے لیے خصوصی حج پروگرام ترتیب دیا جاتا ہے، جبکہ رواں برس فلسطینی عوام کے لیے یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا ہے جب غزہ اور مغربی کنارے میں ظلم و ستم کی شدت بڑھتی جا رہی ہے۔

King Salman

Hosting 1,000 Palestinian Pilgrims