Aaj News

جمعہ, جون 20, 2025  
23 Dhul-Hijjah 1446  

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

اسکولوں کے اوقت کار میں بھی تبدیلی کردی گئی
اپ ڈیٹ 20 مئ 2025 05:00pm

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات 28 مئی سے شروع ہوں گی۔

شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم کے مطابق اب سکول صبح 7 بج کر 30 منٹ سے 11 بج کر 30 منٹ تک کھلے رہیں گے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ طلباء کو گرمی سے بچایا جا سکے۔ تعطیلات کے دوران طلباء کو اپنی تعلیم کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

قبل ازیں، وزیر تعلیم پنجاب نے کہا تھا کہ صوبے میں گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ تین سے چار روز میں کر لیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کی تاریخ میں ممکنہ ردوبدل کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، تاہم فی الحال گرمیوں کی چھٹیوں کی تاریخ یکم جون ہی برقرار ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم موجودہ تعلیمی سال کے دوران اسکولوں کی بندش کے باعث ہونے والے لرننگ لاسز کے ازالے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، اور ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ ان نقصانات میں مزید اضافہ نہ ہو۔

وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ اس وقت صوبے بھر کے اسکولوں میں معمول کے مطابق تدریسی سرگرمیاں جاری ہیں اور فی الحال کوئی فوری بندش کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے طلباء اور والدین کو مشورہ دیا کہ وہ ہیٹ ویو کے ممکنہ اثرات سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ بچے محفوظ رہیں۔

پنجاب میں اسکولز کے بعد کالجز میں بھی چھٹیوں کا اعلان

دوسری جانب پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد اسکولز کے بعد کالجز میں بھی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے کالجز میں موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق 28 مئی سے تمام سرکاری اور پرائیوٹ کالجز موسم گرما کی چھٹیوں کے لیے بند ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کالجز 15 اگست 2055 کو دوبارہ معمول کے مطابق کھلیں گے، تمام امتحانات معمول کے اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

summer vacation

punjab schools