Aaj News

اتوار, جون 15, 2025  
19 Dhul-Hijjah 1446  

ملتان: ناراض بیوی کو منانے کیلئے شوہر بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

بیوی گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے ناراض ہو کر میکے میں رہائش پذیر ہے، پولیس
شائع 24 مئ 2025 12:59pm

ملتان میں شوہر نے اپنی روٹھی بیوی کو منانے کے لیے ایسا انوکھا طریقہ اختیار کیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ 27 سالہ محمد بلال نامی نوجوان گردیزی موڑ کے قریب واقع بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے کھمبے پر چڑھ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلِ علاقہ موقع پر جمع ہو گئے اور محمد بلال کو نیچے اتارنے کے لیے منت سماجت کرتے رہے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ بستی ملوک پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس حکام کے مطابق بلال کی بیوی گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے ناراض ہو کر میکے میں رہائش پذیر ہے۔

اہلِ علاقہ کی مسلسل کوششوں اور منتوں کے بعد محمد بلال کو بالآخر بجلی کے کھمبے سے نیچے اتار لیا گیا۔ پولیس نے بلال کو اپنی تحویل میں لے لیا اور اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔