Aaj News

اتوار, جون 15, 2025  
19 Dhul-Hijjah 1446  

40 سال تک صفائی کرنیوالا انڈونیشیا کا بزرگ جوڑا حج کرنے پہنچ گیا

مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں اپنی آنکھوں سے خانہ کعبہ کو دیکھ سکوں گا، بزرگ شہری
شائع 24 مئ 2025 02:04pm

انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والا بزرگ جوڑا 40 سال تک صفائی کرکے پیسے جمع کرنے کے بعد حج ادائیگی کیلیے سعودی عرب پہنچ گیا جس کی خبر انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا سے حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے اس بزرگ شہری کا نام لیگیمین ہے جو صفائی کا کام کرتا ہے اور ان کی اہلیہ شوہر کی مدد کرتی ہیں۔

اس حوالے سے سعودی میڈیا کو انٹرویو میں بزرگ شہری نے بتایا کہ میرا حج کرنے کا خواب 40 سال کی محنت کے بعد پورا ہورہا ہے، مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں اپنی آنکھوں سے خانہ کعبہ کو دیکھ سکوں گا۔

سعودی عرب میں غیر قانونی حج کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

انہوں نے بتایا کہ مشکل حالات کے باوجود 1986 میں اہلیہ کے ساتھ مل کر سخت محنت کے بعد حج کیلئے پیسے جمع کیے اور اتنے پیسے جمع کرلیے کہ ہم اس سال حاجیوں کی فہرست میں اپنا نام درج کروانے میں کامیاب ہوگئے۔

انڈونیشین شہری نے مزید بتایا کہ میں پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، پھر مدد کرنے والے ہر اس شخص سمیت ’مکہ روٹ انیشی ایٹو‘کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جس نے یہ سب میرے لیے آسان بنایا۔

Indonesian couple

who collected money

by cleaning 40 years

reached makkah

for performing hajj