Aaj News

ہفتہ, جولائ 12, 2025  
16 Muharram 1447  

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان، نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟

اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی
اپ ڈیٹ 15 جون 2025 02:10pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے بعد ملکی سطح پر 16 جون سے پیٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے قیمتوں میں متوقع اضافے کی ورکنگ حکومت کو ارسال کر دی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ ملکی سطح پر 16 جون سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

وسط جون سے پٹرولیم قیمتوں میں 5 روپے 30 پیسے فی لٹرتک اضافہ متوقع ہے۔

آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول 1 روپے 12 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے 30 پیسے ، مٹی کا تیل 4 روپے 16 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 4 روپے 13 پیسے فی لٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے۔

اوگرا نے ورکنگ حکومت کو بھجوا دی ہے۔۔ وزیراعظم کی منظوری سے وزارت خزانہ حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

petroleum prices

Iran Israel War