Aaj News

ہفتہ, جولائ 12, 2025  
16 Muharram 1447  

الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ، اسپیکر نے کمیٹی بنانے سے انکار کر دیا

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے کمیٹی بنے گی، ایازصادق
اپ ڈیٹ 15 جون 2025 04:03pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تعیناتی کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا باضابطہ جواب دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر اور دو الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خط کا جواب دے دیا، جس میں انھوں نے پارلیمانی کمیٹی بنانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم اسپیکر نے اپنے جواب میں واضح کیا کہ کمیٹی وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی باہمی مشاورت سے ہی تشکیل دی جا سکتی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ آئینی طریقہ کار کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر کو براہ راست کمیٹی بنانے کا اختیار حاصل نہیں، اس لیے وہ اس مطالبے پر عمل نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 16 مئی کو الیکشن کمیشن کی تعیناتیوں کےلئے اپوزیشن لیڈر کو مشاورت کے لئے خط لکھا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر و ممبران سندھ اور بلوچستان کی تعیناتی ہونی ہے۔

Chief Election Commissioner

umar ayub

sardar ayaz sadiq