Aaj News

جمعرات, جولائ 10, 2025  
14 Muharram 1447  

کراچی سمیت سندھ میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی عائد

پلاسٹک کی تھیلیاں بڑے شہری مسائل کا سبب بنتی ہیں، میئر کراچی
شائع 15 جون 2025 05:14pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی سمیت سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ پلاسٹک کی تھیلیاں بڑے شہری مسائل کا سبب بن رہی ہیں۔

سندھ حکومت کی پلاسٹک شاپنگ بیگز سے متعلق صنعتوں اور دکانداروں کو دی گئی مہلت ختم ہوگئی آج سے صوبے بھر میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آج سے پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر پابندی عائد ہوگئی ہے، پلاسٹک کی تھیلیاں بڑے شہری مسائل کا سبب بنتی ہیں،ان کی وجہ سے نالے اور گٹر لائینیں چوک ہوجاتی ہیں۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ان پابندی کا اطلاق صرف اعلانات تک محدود نہیں بلکہ اس بار سخت کارروائی کے واضح احکامات جاری ہو چکے ہیں۔

سیکریٹری ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی سندھ آغا شاہنواز خان نے تمام مینوفیکچررز، سپلائرز، ہول سیلرز اور دکانداروں کو سختی سے متنبہ کیا ہے کہ پلاسٹک بیگز کی تیاری، ترسیل اور استعمال کسی بھی صورت برداشت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہپ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے، گرفتاری اور فیکٹری بندش جیسے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ تمام ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ٹیمیں فیلڈ میں نکلیں گی اور بغیر کسی رعایت کے ایکشن ہوگا۔

آغا شاہنواز خان کا کہنا ہے کہ بارہا مہلت دی گئی، آگاہی مہم چلائی گئیں، وارننگز بھی دی گئیں لیکن اب برداشت کی کوئی گنجائش باقی نہیں۔ تمام فیکٹری مالکان، تھوک فروش اور ریٹیلرز فوری طور پر پلاسٹک بیگز کا کاروبار بند کر دیں ورنہ سخت کارروائی ہوگی۔

PLASTIC BAGS

plastic bags banned

Sindh bans plastic bags