Aaj News

بدھ, جولائ 09, 2025  
14 Muharram 1447  

گمبٹ میں کھانا دینے میں تاخیر پر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

ملزم واردات کے بعد فرار،پولیس نے لاش اسپتال منتقل کردی
شائع 15 جون 2025 06:12pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

گمبٹ میں مبینہ طور پر کھانا دینے میں تاخیر پر بیٹے نے ماں کو گولی مارکر قتل کردیا۔ ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے خاتون کی لاش اسپتال منتقل کردی ۔

پولیس کے مطابق گمبٹ میں تھانہ بہارو کی حدود میں واقع گاؤں ٹاگڑو میں نوجوان نے کھانے دینے پر تاخیر پر ماں کو گولی ماردی۔

پینسٹھ سالہ زخمی خاتون زرینہ پنھور نے موقع پر دم توڑدیا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر، ضروری کارروائی کیلئے گمس اسپتال منتقل کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Murder

Crime