Aaj News

ہفتہ, جولائ 12, 2025  
16 Muharram 1447  

پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ: بانی پی ٹی آئی کو معصوم ثابت کرنے کے دو مواقع دیے، عدالتی فیصلہ

ملزم کی ضد اورانکار کی وجہ سے کوئی رزلٹ حاصل نہیں ہوسکے، فیصلہ
شائع 16 جون 2025 10:20am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی پراسیکیوشن کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ بانی پی ٹی آئی کو خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے منصفانہ موقع دیا گیا لیکن ان کی ضد اور مسلسل انکار کے باعث کوئی نتیجہ حاصل نہ ہو سکا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ عام ملزم ٹیسٹ سے انکار نہیں کر سکتا، لیکن بانی پی ٹی آئی نے دونوں مواقع ضائع کیے۔عدالت کے پاس ایسا کوئی اختیار یا مشینری نہیں جس سے زبردستی ٹیسٹ کروایا جا سکے۔ تیسرا موقع دینے کی ضرورت نہیں، عدالت کو مثبت نتیجے کی امید نہیں رہی۔

عدالت نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عدم تعاون ظاہر کرتا ہے کہ وہ تفتیشی عمل میں شامل ہونے سے اجتناب برت رہے ہیں۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے ہدایت کی کہ تفتیشی افسران تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کو مکمل کریں۔

تین صفحات پر مشتمل یہ فیصلہ اے ٹی سی کے جج نے جاری کیا، جس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو معصوم ثابت کرنے کے دو مواقع دیے جانے کا ذکر کیا اور کہا کہ عدالت یہ قانونی نکتہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ تفتیش کیسے مکمل ہوگی جب ملزم ہی تعاون نہ کرے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لیے باقاعدہ درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر اب عدالت نے یہ فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

ATC

imran khan

lahore

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Polygraphic test