Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

تل ابیب میں ایرانی میزائل حملے کے بعد امریکی سفارت خانہ بند

عمارت کو معمولی نقصان پہنچا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا: امریکی سفیر مائیک ہکابی
شائع 16 جون 2025 11:23am

اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی نے تصدیق کی ہے کہ امریکی سفارت خانہ اور قونصل خانہ آج بند رہیں گے کیونکہ علاقے میں ”شیلٹر اِن پلیس“ کی ہدایت اب بھی نافذ العمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تل ابیب میں امریکی سفارت خانے کی شاخ کے قریب ایرانی میزائل حملوں کے جھٹکوں سے معمولی نقصان ہوا ہے تاہم امریکی عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

مائیک ہکابی نے کہا، ’جو لوگ یروشلم میں امریکی سفارت خانے میں کام کرنے والی ہماری ٹیم کے بارے میں فکر مند ہیں، ان کا شکریہ۔‘

انہوں نے اسرائیل میں مقیم تقریباً 7 لاکھ امریکی شہریوں کو سفری ہدایات، ہوائی اڈوں کی بحالی یا سفارت خانے کی سرگرمیوں سے متعلق تازہ معلومات کے لیے امریکی سفارت خانے کی ویب سائٹ یا یروشلم میں امریکی سفارت خانے کے آفیشل اکاؤنٹ (@usembassyjlm) پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا۔

Iran Israel War

ISRAELI ATTACK ON IRAN

Israel Iran tensions

Iranian Nuclear Site

US Embassy in Israel