Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

بلوچستان کابینہ نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی باقاعدہ منظوری دے دی

بجٹ میں تعلیم کیلئے125 ارب، صحت کیلئے71ارب روپےرکھنےکی تجویز دی گئی ہے
اپ ڈیٹ 17 جون 2025 05:28pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

بلوچستان کابینہ نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، جس کا مجموعی حجم 1020 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ کابینہ اجلاس وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں بجٹ کی مختلف تجاویز اور مالی اہداف پر غور کے بعد متفقہ منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ 34 ارب روپے سرپلس ہوگا۔ ترقیاتی اخراجات کے لیے 249.5 ارب روپے جبکہ غیر ترقیاتی مد میں 639 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ وفاقی مالی معاونت سے جاری منصوبوں کے لیے 66.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جبکہ غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے لیے 34 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ میں اپوزیشن کی تجاویز شامل کی جائیں، سینیٹ کی منظوری کے بغیر فنانس بل غیر آئینی ہوگا: بیرسٹر گوہر

ایف پی اے (فلیگ شپ پبلک اسکیمز) کے لیے 30 ارب روپے، اور آپریٹنگ اخراجات کے لیے 43 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی بجٹ ایوان میں پیش کریں گے۔

سینیٹ کمیٹی کا فاٹا پاٹا میں سیلز ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے اجلاس کے دوران کہا کہ گزشتہ مالی سال میں ترقیاتی بجٹ کے 98 فیصد اجرا کو ممکن بنایا گیا، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے اس کارکردگی کا کریڈٹ وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کو دیتے ہوئے کہا کہ اسکل ڈویلپمنٹ منصوبہ بھی کامیابی سے شروع ہو چکا ہے، اور مشیر لیبر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔

صحت

development projects

budget

تعلیم

development funds

Law and Order

balochistan budget

Budget 2025 2026

surplus