خیرپور میں چانڈیو برادری 2 گروپوں میں تصادم سے ایک شخص ہلاک، 5 زخمی
واقع کمب کے علاقے میں پیش آیا، تصادم کی وجہ رشتہ کا تنازع ہے، پولیس
خیرپور میں چانڈیو برادری کے 2 گروپوں کے درمیان تصادم نے ایک شخص کی جان لے لی جبکہ خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
خیرپور کے علاقے کمب میں رشتے کا تنازع خونریز تصادم میں بدل گیا۔
چانڈیو برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم میں فائرنگ سے ایک شخص مور چانڈیو موقع پر ہلاک ہوگیا۔ جبکہ خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے تصادم کی وجہ رشتہ کا تنازع ہے، مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
Khairpur
Crime
killing
CLAN CLASH
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.