Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

جی سیون ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشترکہ بیان میں تبدیلی کے بعد اعلامیے کی تائید کردی
شائع 17 جون 2025 09:20pm

جی سیون ممالک نے بھی اپنا وزن اسرائیل کے پلڑے میں ڈالتے ہوئے اسرائیل کی حمایت کردی، مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ایران کبھی جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں ہونے والی سمٹ میں جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی اورایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دے دیا۔

جی 7 مشترکہ بیان میں مشرق وسطیٰ میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں کمی، ایران کے بحران کے حل اور غزہ میں بھی جنگ بندی پر زور دیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ایران کبھی جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ایرانی بحران کا حل، غزہ میں جنگ بندی سمیت مشرق وسطیٰ میں تنازعات میں کمی کا باعث بنے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ توانائی کی عالمی منڈیوں پر پڑنے والے مضمرات پر نظر رکھی جائے گی، ہم خیال شراکت داروں سمیت مارکیٹ کے استحکام کے تحفظ کے لیے ہم آہنگی کے لیے تیار رہیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشترکہ بیان میں تبدیلی کے بعد اعلامیے کی تائید کردی۔

Iran Israel War

Iran attack Israel

Iran Israel Tension

ISRAELI ATTACK ON IRAN

G7 Meeting

Iran vs Israel

g 7 countries