Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

ملک کے بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی

آج سے 23 جون تک اسلام آباد، لاہور، پشاور، سوات، ایبٹ آباد سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات
شائع 20 جون 2025 08:27am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے آئندہ چند روز تک گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں پری مون سون ہوائیں داخل ہوچکی ہیں جس کے باعث آج سے 23 جون تک اسلام آباد، لاہور، پشاور، سوات، ایبٹ آباد سمیت متعدد شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں بھی موسم کا مزاج بدلا رہا، جہاں رات گئے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی ریکارڈ کی گئی۔ گرومندر، لیاقت آباد اور اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ سمندری ہواؤں کے چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ پری مون سون سسٹم کی سرگرمی آئندہ دنوں میں مزید شہروں کو متاثر کرسکتی ہے، جس سے گرمی کی شدت میں وقتی کمی آئے گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ موسمی تغیرات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Rain

Monsoon

weather

rainy weather

Rain prediction

Weather Updates