Aaj News

جمعرات, جولائ 17, 2025  
21 Muharram 1447  

ناران میں سوہنی آبشار کے قریب گلیشیئر بیٹھ گیا، بچے سمیت 3 سیاح جاں بحق

واقعہ سوہنی آبشار کے مقام پر پیش آیا
شائع 20 جون 2025 07:18pm

ناران میں گلیشیئر بیٹھ گیا، حادثے میں بچے سمیت تین سیاح جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ سوہنی آبشار کے مقام پر پیش آیا۔

خیبرپختونخوا کے مشہور سیاحتی مقام ناران میں گلیشیئرکی زد میں آکرتین سیاح دب کر جاں بحق ہوگئے، واقعہ سوہنی آبشار کے مقام پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق دب جانے والے سیاحوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جو مغلپورہ لاہور کے رہائشی ہیں۔

اطلاع ملنے پر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور سیاحوں کی لاشوں کو نکال کر ناران اسپتال منتقل کر دیا۔

Naran Accident