Aaj News

جمعرات, جولائ 17, 2025  
22 Muharram 1447  

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی عدالت نے گزشتہ روز دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا
شائع 21 جون 2025 03:54pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے یہ فیصلہ گزشتہ روز وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سناتے ہوئے تھانہ شادمان میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی۔

یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے جن میں سرکاری و عسکری املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ لاہور کے تھانہ شادمان میں بھی اس ضمن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا تھا۔

Shah Mehmood Qureshi

ATC

lahore

9 May Cases