Aaj News

جمعرات, جولائ 17, 2025  
21 Muharram 1447  

بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب ہرجانے کا کیس، وزیراعظم کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت

ایک ملک کا دورہ کرنا تھا لیکن اس کیس کی وجہ سے نہیں جا سکا، وزیراعظم
اپ ڈیٹ 21 جون 2025 07:29pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف کی بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت کے دوران انٹرنیٹ رکاوٹ بن گیا۔ بار بار خراب ہوتا رہا۔ ادائیگی کے بغیر میٹنگ ایپ استعمال کرنے کے باعث وزیراعظم کو انتظار کرنا پڑا۔ وزیراعظم نے کہا ایک ملک کا دورہ کرنا تھا لیکن اس کیس کی وجہ سے نہیں جاسکا۔

سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے وزیراعظم شہباز شریف کی بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت کی،وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران انٹرنیٹ رکاوٹ بن گیا۔ بار بار خراب ہوتا رہا۔ ادائیگی کے بغیر میٹنگ ایپ استعمال کرنے کے باعث وزیراعظم کو نئی میٹنگ کے لیے مزید دس منٹ انتظار کرنا پڑا۔ وزیراعظم نے کہا ہم تیکنیکی مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ایک ملک کا دورہ کرنا تھا لیکن اس کیس کی وجہ سے نہیں جاسکا۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد حسین نے شہباز شریف پر تکنیکی بنیادوں پر جرح جاری رکھی، انہوں نے سوال کیا کہ آپ کو اوتھ کمشنر کے سامنے کس نے شناخت کیا،اس کا ذکر کہیں پر موجود نہیں ہے۔ شہباز شریف نے جواب دیا کہ ان چیزوں پر پہلے بحث ہو چکی ہے ،بار بار ایک سوال دہرا کر عدالت اور ایک حقیر درجہ میں میرا وقت ضائع کیا جا رہا ہے،بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اوتھ کمشنر مجھے ویسے بھی جانتے تھے۔

شہبازشریف نے کہا جج صاحب! آپ کے سامنے کافی پیشیاں ہو چکی ہیں، مگر ابھی تک مہروں اور دستخطوں کے علاؤہ کوئی بات نہیں ہوئی۔ شہباز شریف کے وکیل نے استدعا کی کہ ہم کچھ ثبوت جمع کروانا چاہتے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس کے لیے اپ کو تحریری درخواست دینا ہو گئی،اس کے بعد اس پر بات ہو گی۔ عدالت نے مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

pti

defamation case

PM SHAHBAZ SHARIF

Imran Khan Shehbaz Sharif Defamation Case