Aaj News

بدھ, جولائ 16, 2025  
20 Muharram 1447  

رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کا اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا

بچہ اغوا نہیں ہوا تھا بلکہ خود گوادر گیا تھا ،پولیس
شائع 25 جون 2025 12:23pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کے مبینہ اغوا کا معاملہ حل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بچہ مل گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچہ خود سے گوادر روانہ ہوا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی شروع کر دی تھی۔

واضح رہے کہ مولانا ہدایت الرحمان کا 13 سالہ بیٹا عبدالباسط کراچی کے علاقے سعود آباد میں واقع مدرسے میں زیر تعلیم تھا اور وہیں قیام پذیر بھی تھا۔ عبدالباسط مدرسے سے اپنے ماموں کے گھر منگھوپیر جانے کے لیے نکلا تھا لیکن وہاں نہیں پہنچا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بھی بلوچستان اسمبلی کے رکن مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کے مبینہ اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کی تھی اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے عبد الباسط کی تلاش کے لئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت بھی کی تھی۔

بلوچستان

karachi

kidnap

molana hidayat ullah