خیبرپختونخوا میں تاجروں پر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس نافذ، 2 فیصد ٹیکس عائد
انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس باچا خان ایئرپورٹ سمیت تمام پوائنٹس پر وصول کیا جائے گا ، اعلامیہ
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں تاجروں پر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی نے اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق صوبے میں گڈز کی ترسیل پر دو فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا، جو تمام بڑے انٹری پوائنٹس بشمول باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لاگو ہوگا۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ سال بھی یہی سیس نافذ کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم تاجر برادری کے شدید احتجاج کے بعد حکومت کو فیصلہ واپس لینا پڑا تھا۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔