سی ڈی اے اسپتال میں مریض ترستے رہے، دوائیں سڑتی رہیں — پھر نالے میں بہا دیں

دوائیں نالے میں پھینکنے کی فوٹیج آج نیوز کو مل گئی
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2025 10:54pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد کے سی ڈی اے اسپتال انتظامیہ کی نااہلی، دوائیں مریضوں کو نہ ملیں، زائد المیعاد ہونے پرنالے میں پھینک دی گئیں جس کی فوٹیج آج نیوز کو مل گئی۔

وفاقی دارالحکومت کے سی ڈی اے ہسپتال میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں نادار مریض آتے ہیں، یہاں ادویات اورسرجیکل الات ہونے کے باوجود مریضوں کو پرائیویٹ میڈیکل اسٹورزپر بھیجنا روایت بن چکا ہے۔ اب سی ڈی اے اسپتال کی انتظامیہ کی سنگین غفلت سامنے آگئی۔ مریضوں کو دوا دینے کے بجائے اسپتال انتظامیہ نے ایکسپائرڈ ہونے پر ادویات نالے میں پھینک دیں۔

آج نیوز کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دواؤں سے بھرے تھیلے نالے میں پڑے ہیں، جنہیں انتظامیہ نے مناسب طریقے سے تلف کرنے کے بجائے کھلے عام ضائع کر دیا۔ آج نیوز کے پوچھنے پر اسپتال عملے نے تسلیم کیا کہ زائد المعیاد ہونے پر ادویات کو نالے میں پھینک رہے ہیں۔

نالے میں زائد المیاد ادویات اورسرجیکل آلات کے بیگ بڑی تعداد میں پھینکے گئے، جو مختلف امراض کے ساتھ ساتھ برساتی نالوں کی بندش کا بھی سبب بنتے ہیں۔

CDA Hospital

Expired Medicines Scandal

CDA Hospital Negligence

Health care Failure

Medicines In Drain

Patients Ignored