اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستان پویلین عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

پاکستانی پویلین کا منفرد ڈیزائن خیوڑہ کی عالمی شہرت یافتہ پنک سالٹ کانوں کی عکاسی کرتا ہے
شائع 06 جولائ 2025 06:42pm

اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستان پویلین عالمی توجہ کا مرکز بن گیا اور دیکھنے والے متاثر ہوئے بغیر نہیں پا رہے ہیں۔

اوساکا ایکسپو میں 180 ممالک کے 80 پویلینز میں پاکستان کا پویلین سب سے منفرد قرار دیا گیا ہے۔

پاکستانی پویلین کا منفرد ڈیزائن خیوڑہ کی عالمی شہرت یافتہ پنک سالٹ کانوں کی عکاسی کرتا ہے جہاں قدرتی نمک کی چٹانوں کا لمس زائرین کے لیے ایک یادگار تجربہ رہا۔

پاکستانی پویلین کا پنک سالٹ گارڈن زائرین کے لیے سکون و شفا کا ذریعہ بن گیا، پاکستان کا پنک ہمالیائی نمک اپنی رنگت اور طبی فوائد کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔

ایکسپو تھیم سے ہم آہنگ پویلین ’زمین کے ساتھ ہم آہنگی‘ کے تصور کو اجاگر کرتا ہے۔

پاکستانی پویلین برآمدات میں اضافے اور پنک سالٹ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا نمایاں پلیٹ فارم ہے اور یہ ایکسپو بین الاقوامی ہم آہنگی اور فکری تبادلے کا ترجمان بن کر ابھرا۔

osaka expo 2025

osaka expo 2025 pavilions

pakistan pavilions