کراچی : ملیر میں قتل کی جانے والی 16 سالہ لڑکی پر تشدد کی تصدیق

مقتولہ اریبہ کوجنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس سرجن
شائع 11 جولائ 2025 08:19pm

کراچی کے علاقے ملیر کھوکھراپارمیں قتل کی جانے والی 16 سالہ لڑکی پرتشدد کی تصدیق ہوگئی، مقتولہ اریبہ کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایاگیا،پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق بچی کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات پائےگئے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق بچی کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات پائےگئے ہیں، پولیس نے جنسی زیادتی کی تصدیق کےلیے سیمن سیرولوجی اور ڈی این اے کےنمونے حاصل کرلیے موت کی اصل وجہ رپورٹس آنےکےبعد معلوم ہوگی۔

کراچی: کھوکھرا پار میں گلی سے پھندا لگی لڑکی کی لاش برآمد

کراچی: سرجانی میں گھر سے 12 سالہ بچی کی پھندہ لگی لاش برآمد

پولیس نے واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت کھوکھراپار تھانے میں درج کرلیا ہے، مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کرکے 4 افراد کو شامل تفتیش کر لیا ہے جائے وقوعہ کے قریب زیر تعمیر عمارت سے 4 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے۔