Aaj News

اتوار, جون 15, 2025  
19 Dhul-Hijjah 1446  

کراچی: سرجانی میں گھر سے 12 سالہ بچی کی پھندہ لگی لاش برآمد

بچی نے خودکشی کی یا اسے پھندا لگا کر قتل کیا گیا؟تحقیقات کر رہے ہیں، پولیس
اپ ڈیٹ 21 مئ 2025 09:58pm

کراچی کے علاقے سرجانی میں گھر کے اندر سے بچی کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ہے، چاچا کے گھر مقیم مہک نامی بچی کی عمر 12 سال بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی شاہ بیگ گوٹھ میں گھر کے اندر سے بچی کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ہے، چاچا کے گھر مقیم مہک نامی بچی کی عمر 12 سال بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت مہک کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطانق متوفیہ بچی اپنے چاچا کے گھر پررہتی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ بچی نے خودکشی کی یا اسے پھندا لگا کر قتل کیا گیا؟تحقیقات کر رہے ہیں۔

متوفیہ کے والد غلام دستگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی بچی کو اپنے بڑے بھائی کو دے دیا تھا، آج میرے بھائی کے میرے پاس کال آئی کے مہک کا انتقال ہو گیا ہے۔

متوفیہ کے تایا کا کہنا تھا کہ میری اور میری بیوی کی طبیعت خراب تھی، ہمارے گھر کے ساتھ ہی چیز کی دکان ہے جہاں مہک کام سنبھالی ہوئی تھی۔

انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بیوی کے شور سے اٹھا تو پتہ چلا کہ مہک کی لاش دوپٹے سے لٹکی ہوئی تھی، میرے چھ بچے ہیں ، میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔

ورثا نے واقعے کو ظلم قرار دیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے اور کہا کہ ہم پھل فروش ہیں ، ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے۔

Surjani

girl's body found

hanging from house

from house