بس کنڈیکٹر نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران بس شہریوں پر چڑھا دی، 1 شخص جاں بحق

جاں بحق شخص کی شناخت 40 سال کے ارشاد حسین کے نام سے ہوئی، پولیس
اپ ڈیٹ 24 اگست 2025 12:00am

راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی کے قریب واقع نجی بس اڈے کے قریب بس کنڈیکٹر نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران بس شہریوں پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق 2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ ارشاد حسین کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمیوں میں 27 سالہ بلال اور19 سال کا عزیز شامل ہیں۔ لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق بس کا ڈرائیور گاڑی اسٹارٹ کرکے چائے پینے کے لیے نیچے اترا اس دوران بس کنڈیکٹر نے اسٹیئرنگ سنبھال کر ویڈیو بنانا شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق اچانک بس کنڈیکٹر سے بے قابو ہو کر دوسرے بس اسٹینڈ میں جا گھسی، جہاں اس نے نہ صرف تین شہریوں کو ٹکر ماری بلکہ تین کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے بس ہوسٹس کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

Bus conductor

runs over citizens

while making TikTok video

3 injured