اقوام متحدہ شدید مالی بحران کا شکار، ملازمتیں ختم کرنے کی تجویز

اگلے سال 577 ملین ڈالر کے بجٹ میں کٹوتی اور 18 فیصد ملازمتیں ختم کرنے کی تجویز
شائع 03 دسمبر 2025 08:57am
UN Financial Crisis | Budget Cut Proposal | Jobs Reduction Plan | US Dues Issue

اقوام متحدہ مالی بحران کی وجہ سے سخت اقدامات پر مجبور ہوگیا ہے۔ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بتایا ہے کہ امریکی بقایاجات کی عدم ادائیگی کے باعث ادارہ شدید دباؤ میں ہے اور اسی وجہ سے آئندہ سال کے بجٹ میں بڑی کمی اور ملازمتوں کی کٹوتی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ اس وقت سنگین مالی مشکلات سے دوچار ہے اور ادارے کو اپنے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کی 193 رکنی بجٹ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں برس 2025 کے واجبات میں سے 877 ملین ڈالر ادا نہیں کیے گئے، جس کی وجہ سے مجموعی بقایاجات بڑھ کر 1.586 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

AAJ News Whatsapp

گوتریس کا کہنا تھا کہ ادارے کو درپیش یہ بحران زیادہ تر امریکی حکومت کی جانب سے واجبات ادا نہ کیے جانے کی وجہ سے پیدا ہوا ہے، جس کے بعد اقوام متحدہ کو اخراجات کم کرنے کے سخت فیصلے لینے پڑ رہے ہیں۔

سیکریٹری جنرل نے آئندہ سال 2026 کے لیے 3 ارب 238 ملین ڈالر کا بنیادی بجٹ تجویز کیا ہے، جو اس سال کے مقابلے میں تقریباً 15 فیصد کم ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے 18 فیصد سے زائد ملازمتیں ختم کرنے کی بھی تجویز پیش کی ہے تاکہ ادارہ اپنے محدود مالی وسائل کے اندر رہ کر کام جاری رکھ سکے۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس، صدر ٹرمپ کے خطاب سے قبل نیویارک سے خفیہ آلات کی برآمدگی کا دعویٰ

انتونیو گوتریس نے عالمی برادری، خصوصاً بڑے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے مالی وعدے پورے کریں، ورنہ اقوام متحدہ کے پروگرامز، عالمی امن مشنز اور انسانی ہمدردی کے منصوبے متاثر ہوسکتے ہیں۔

US

Financial crisis

UN in severe

of arrears

non payment