یوٹیوب ری کیپ: صارفین نے 2025 میں سب سے زیادہ کیا دیکھا؟

یوٹیوب کا یہ فیچر صارفین کی رائے اور تجربات کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔
شائع 03 دسمبر 2025 04:33pm

یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لیے ”یوٹیوب ری کیپ 2025 “ متعارف کیا ہے، جس میں ہر شخص آسانی سے اپنے سال بھر کے دیکھی گئی وڈیوز سے رجحانات اور دلچسپیوں کا جائزہ لے سکیں۔ یہ فیچر آپ کے سب سے زیادہ دیکھے گئے چینلز، موضوعات اور ویڈیوز کی نمائندگی کرتا ہے، جس سے آپ کی شخصیت کا رخ بھی نمایاں ہوتا ہے کہ آپ ایڈونچرر ہیں، کریئیٹو اسپرٹ رکھتے ہیں یا آپ ڈریمر ہیں ۔

یہ فیچر شمالی امریکا میں دستیاب ہوچکا ہے اور رواں ہفتے کے دوران دنیا بھر میں دستیاب ہوگا۔ یوٹیوب ری کیپ صارفین کے دیکھے گئے مواد کو زیادہ سے زیادہ 12 کارڈز کی شکل میں دکھاتا ہے۔ یہ کارڈز صارف کے پسندیدہ چینلز، بار بار دیکھی جانے والی وڈیوز، دیکھنے کے رجحانات اور حتیٰ کہ ہر صارف کی شخصیت کی جھلک بھی پیش کرتے ہیں۔

یوٹیوب نے بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ یہ فیچر صارفین کی رائے اور تجربات کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ اس کے لیے نو مختلف راؤنڈز میں صارفین کی رائے لی گئی۔ اس عمل کے دوران، یوٹیوب نے مختلف قسم کے ناظرین کی شخصیات کی نشاندہی کی، جیسے “یڈونچر یا اسکل بلڈر، کریئیٹو اسپرٹ اور دیگر دلچسپیاں شامل ہیں۔ سب سے عام شخصیات میں سن شائنر، ونڈر سیکر اور کنیکٹر شامل ہیں، جبکہ فلاسفر اور ڈریمر نسبتاً کم ہیں۔

یوٹیوب نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ صارفین آسانی سے اپنے ری کیپ دیکھ سکیں۔ کمپنی نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اعلان کیا، “اپنے سال کو یوٹیوب پر دیکھیں! یوٹیوب ری کیپ متعارف کرادیا گیا ہے۔ ایک دلچسپ اور شیئر کرنے کے قابل خلاصہ جس میں وہ لمحے، دلچسپیاں اور تخلیق کار شامل ہیں جنہوں نے آپ کا 2025 تشکیل دیا۔ آپ اپنا منفرد ری کیپ یو ٹیوب پر یا اس لنک پر کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں۔

AAJ News Whatsapp

موسیقی پر مرکوز دلچسپی رکھنے والے صارفین یوٹیوب میوزک ایپ میں میوزک ری کیپ سیکشن کے ذریعے اپنی پسندیدہ موسیقی اور پوڈکاسٹ کے رجحانات باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔ یوٹیوب کا یہ نیا فیچر صارفین کو ایک سادہ مگر پرکشش طریقے سے اپنے سال بھر کے دیکھے گئے مواد کو دوبارہ دریافت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

youtube

Youtuber

NewFeature

YouTube Recape

2025 Review

Intrested Topics