’نظر لگ گئی‘: ٹک ٹاکر پیاری مریم کے آخری وی لاگ نے نئی بحث چھیڑ دی

بولی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے بھی ان کی مغفرت کے لیے دعائیں پیش کی ہیں۔
اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2025 01:46pm

پاکستان کی مقبول ڈیجیٹل کریئیٹر اور ٹک ٹاکر پیاری مریم کے انتقال سے پہلے کے آخری ولاگ نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔

زچگی کے دوارن ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث پیاری مریم کا دو روز پہلے انتقال ہوگیا تھا، ان کی موت پر ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد سوگوار اور غم زدہ ہے۔

پیاری مریم اپنے چھوٹے و لاگز، فیملی و لاگز اور لب سنگ ویڈیوز کے لیے مشہور تھیں اور اپنے مداحوں کے لیے ہمیشہ خوشیوں بھری جھلکیاں شیئر کرتی رہیں۔ ان کے یوٹیوب پر تقریباً 198 ہزار سبسکرائبرز، ٹک ٹاک پر 2.3 ملین فالوورز اور انسٹاگرام پر 133 ہزار فالوورز تھے۔

سینئر پاکستانی اداکارہ بینا مسرور 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

حال ہی میں، مریم کے آخری و لاگز کے چند کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں۔ ان ویڈیوز میں وہ اپنی حمل کی روٹین، بچوں کے لیے خریداری کی تفصیلات اور اپنے خاندان کی خوشیوں کے لمحات شیئر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

مریم نے وضاحت کی کہ وہ یہ سب شیئر کرتی ہیں تاکہ مداح ان کے اور ان کے آنے والے بچوں کی خوشیوں کے لیے دعا کریں۔ کئی مواقع پر مریم اور ان کے شوہر نے والدین بننے کی خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ بچوں کی پیدائش آسانی سے ہوگی۔

پیاری مریم کی موت پر جہاں ان کے مداحوں اورپوری ڈیجیٹل کمیونٹی میں سوگ کی فضا پھیلی ہوئی ہے، وہیں بولی ووڈ کی معروف شخصیت راکھی ساونت نے بھی اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پیاری مریم کی مغفرت کے لیے اپنی دعائیں پیش کیں۔ راکھی اس وقت عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے خانہ کعبہ میں موجود تھیں۔

@rakhisawantofficial

😔😔😔🥲🥲🥲🙏🙏🙏🙌🙌🙌

♬ original sound - Rakhi Sawant Official

راکھی ساونت نے کہا، ”میں پیاری مریم کے لیے دعا گو ہوں، اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام دے۔ بہت غمگین خبر ہے، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ وہ شاندار ٹک ٹاکر اور نیک بیوی تھیں۔ اللہ ان کی ہر لغزش معاف فرمائے، اللہ اکبر۔“

ننھے ابراہیم کی موت پر شوبز انڈسٹری سوگوار، حکومتی غفلت کی شدید مذمت

سوشل میڈیا صارفین ان کی موت کو نظربد یا حسد کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔ کئی صارفین نے لکھا کہ لوگوں کی نظریں ہمیشہ اچھی نہیں ہوتی ہیں، اور یہی ان کی موت کی وجہ ہوسکتی ہے ۔

ایک صارف نے افسوس کے ساتھ لکھا،”ماشاءاللہ، دادی اور پورا خاندان بہت خوش لگ رہا تھا۔ حسد واقعی بری چیز ہے۔ کون جانتا تھا کہ وہ دوبارہ یہ خوشیاں محسوس نہ کر سکیں گی؟ اللہ مریم کو مغفرت دے اور خاندان کو صبر عطا فرمائے۔“

کئی صارفین نے لکھا کہ مریم کو بچوں کو دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا، یہ واقعی قابل افسوس ہے۔

اس دوران کچھ صارفین نے متفقہ طور پر یہ بھی کہا کہ ہر چیز کو حسد یا نظر کا نتیجہ نہیں بنایا جا سکتا، کیونکہ زندگی اور موت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے درمیان 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی

Rakhi Sawant

last Vlog

Pyari Maryam