پاکستان میں ایک اور چینی الیکٹرک کار کمپنی کی انٹری
چین کی معروف الیکٹرک کار ساز کمپنی ایکس پینگ XPENG پاکستان میں اپنی گاڑی لانے کی تیاری کر رہی ہے جو ملک کے بڑھتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔
پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق، کمپنی ابتدا میں ایکس پینگ جی 6 ماڈل متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جو ایک مڈ سائز الیکٹرک اسپورٹی کار کوپے-ایس یو وی ہے اور 800 وولٹ سیپا 2.0 پلیٹ فارم پر تیار کی گئی ہے۔ یہ پلیٹ فارم تیز رفتار چارجنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس کے تحت بیٹری 10 فیصد سے 80 فیصد تک تقریباً 20 منٹ میں چارج ہو جاتی ہے۔
ایکس پینگ جی 6 ماڈل بین الاقوامی سطح پر دو بیٹری آپشنز کے ساتھ دستیاب ہے جس میں 66 کلو واٹ گھنٹہ پیک اور 87.5 کلو واٹ گھنٹہ لانگ رینج پیک شامل ہے۔
بیٹری کی ترتیب کے مطابق، یہ گاڑی تقریباً 435 سے 570 کلومیٹر کے درمیانWorldwide Harmonised Light Vehicle Test Procedure رینج فراہم کرتی ہے۔ ڈبلیو ایل ٹی پی ایک عالمی معیار ہے جو گاڑیوں کی ایندھن کی کھپت اور رینج کو جانچنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
ڈبلیو ایل ٹی پی ایک ٹیسٹ ہے جو حقیقی ڈرائیونگ کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بتاتا ہے کہ گاڑی ایک چارج یا ٹینک میں کتنی دور جا سکتی ہے.
یہ ماڈل ریئر وہیل ڈرائیو اور آل وہیل ڈرائیو دونوں ورژنز میں دستیاب ہے۔
ریئر وہیل ڈرائیو ورژنز صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تقریباً 6.6 سے 6.2 سیکنڈ میں حاصل کرتے ہیں، جبکہ پرفارمنس پر فوکس کیے گئے آل وہیل ڈرائیو ورژن کے لیے یہ وقت صرف تقریباً 4 سیکنڈ ہے۔
تیز رفتار کار کو حادثہ، مرسڈیز اُڑتی ہوئی دو گاڑیوں کے اوپر سے گزر گئی، ویڈیو وائرل
جی 6 میں پانچ سیٹوں والا کیبن ہے جو 2 ہزار 890 ملی میٹر کے وہیل بیس پر مبنی ہے اور 571 لیٹر کارگو اسپیس فراہم کرتا ہے۔ انٹیریئر میں جدید ڈیجیٹل لے آؤٹ کے ساتھ وہ تمام کمفرٹ فیچرز شامل ہیں جو ایکس پینگ کے عالمی ماڈلز میں دستیاب ہیں۔
تاہم، فی الحال گاڑی کی قیمت، مقامی دستیابی اور پاکستان میں لانچنگ کے شیڈول سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں ہیں۔
















