پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کردی، نیا سنگ میل عبور

انڈیکس پہلی بار 1153 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 456 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند
شائع 09 دسمبر 2025 05:46pm

پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ای) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن زبردست تیزی دیکھی گئی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج سارا دن تیزی کی لہر دیکھی گئی، سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں دلچسپی لی اور شیئرز کی خریداری کو ترجیح دی۔

1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 601 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس پہلی بار 1153 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 456 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج 560 کمپنیز کے ایک ارب سے زائد شیئر کا کاروبار کیا گیا، جن کی مالیت 51 ارب روپے رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 303 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

PSX

stock market

100 index

pak stock exchange