روہت اور کوہلی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑی کمی کا امکان

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنے نمایاں کھلاڑیوں کو چار مختلف کیٹیگریز میں سینٹرل کنٹریکٹ فراہم کرتا ہے
شائع 11 دسمبر 2025 11:53am

انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں سینئر کھلاڑی صرف ون ڈے فارمیٹ میں شرکت کر رہے ہیں، جس کے باعث ان کی کنٹریکٹ کیٹیگری اور معاوضے میں کمی متوقع ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنے نمایاں کھلاڑیوں کو چار مختلف کیٹیگریز میں سینٹرل کنٹریکٹ فراہم کرتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اپریل 2025 میں جاری ہونے والے نئے کنٹریکٹ سائیکل میں روہت اور کوہلی کو کیٹیگری میں کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

روہت شرما اور ویرات کوہلی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم سے آگے نکل گئے

دونوں کھلاڑی اے پلس کیٹیگری برقرار نہیں رکھ سکیں گے کیونکہ وہ صرف ایک ہی فارمیٹ میں کھیل رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق محدود میچز کھیلنے کی وجہ سے دونوں کھلاڑیوں کی میچ فیس اور مجموعی آمدن متاثر ہوگی۔

اے پلس کیٹیگری کے کرکٹرز کو سالانہ 7 کروڑ بھارتی روپے ملتے ہیں، جبکہ اے کیٹیگری میں جانے کی صورت میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کی سالانہ فیس کم ہو کر 5 کروڑ روپے رہ جائے گی۔ اس طرح ان کے کنٹریکٹ میں تقریباً 2 کروڑ بھارتی روپے کمی متوقع ہے۔

virat kohli

rohit sharma

BCCI

Indian cricket team

central contract

Salary Deduction

BCCI contracts