آشنا کی بیوی سے بچنے کیلئے خاتون 10ویں منزل کی بالکونی سے لٹک گئی

عمارت کے بیرونی حصے سے نیچے اترتی خاتون کو ہمسائے نے کھڑکی کھول کر بچایا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 11 دسمبر 2025 04:09pm

چین کے صوبے گوانگ دونگ میں ایک چینی خاتون کی دسویں منزل سے لٹک کر جان بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے آشنا کی بیوی سے بچنے کے لیے بالکونی سے باہر لٹک گئی تھی۔ ویڈیو سامنے آتے ہی انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی۔

سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چینی خاتون 10ویں منزل کی بالکونی سے ایک ہاتھ کی مدد سے لٹک رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چینی خاتون ایک بلند رہائشی عمارت کی دسویں منزل کی بالکونی کے باہر لٹکی ہوئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق خاتون کئی لمحوں تک خوفناک انداز میں اپنا توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتی رہیں۔ ویڈیو میں ایک نیم برہنہ شخص بھی کھڑکی میں نظر آتا ہے جو خاتون سے بات کرتا ہے اور پھر اندر چلا جاتا ہے۔

فوٹیج کے مطابق خاتون اپنا موبائل فون ہاتھ میں پکڑے آہستہ آہستہ نیچے والی منزل تک اترنے کی کوشش کرتی ہے اور ڈرین پائپ اور تنگ کناروں کا سہارا لیتی ہے۔ ویڈیو میں اسے نیچے والی کھڑکی پر دستک دیتے بھی دیکھا گیا، جس پر رہائشی نے کھڑکی کھول کر اسے اندر کھینچ لیا۔

مقامی رپورٹوں کے مطابق شادی شدہ شخص نے اپنی بیوی کے اچانک گھر لوٹنے پر گھبراہٹ میں اپنی محبوبہ کو بالکونی میں دھکیل دیا، جس کے بعد اس نے عمارت کے باہر سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

یہ ویڈیو چین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیل گئی، جہاں صارفین نے اس جوڑے کو ’سوشل ڈیتھ‘ کا شکار قرار دیا اور کہا کہ وہ شدید شرمندگی کا سامنا کریں گے۔

متعدد صارفین نے خبردار کیا کہ بلند عمارتوں کے بیرونی حصے سے چڑھنا نہایت خطرناک ہے اور ذرا سی لغزش موت کا سبب بن سکتی تھی۔

Woman hangs

her lover's wife

balcony to escape

from 10th floor

herself