ڈاکٹر وردا قتل کیس: گرفتار 4 ملزمان کا مزید 3 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

مرکزی ملزمہ ردا، وحید، ندیم اور پرویز عدالت میں پیش
اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2025 02:58pm

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر وردا قتل کیس کی سماعت کے دوران گرفتار چار ملزمان کا ریمانڈ مزید تین دن کا جسمانی ریمانڈ منظور ۔ ملزمان کو آج تین روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایبٹ آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر وردا قتل کیس کی سماعت کے دوران مرکزی ملزمان کو دوبارہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔ عدالت نے ریمانڈ میں توسیع کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مزید تحقیقات کے لیے ملزمان کی حراست ضروری ہے۔

ڈاکٹر وردہ کو قتل کرنے کے لیے کتنی رقم دی گئی؟ سنسنی خیز انکشاف

ذرائع کے مطابق گرفتار چاروں ملزمان میں مرکزی ملزمہ ردا کے ساتھ وحید، ندیم اور پرویز شامل ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ ریمانڈ کے دوران ملزمان سے مزید شواہد اور معلومات حاصل کی جائیں۔

ملزمان کی پیشی پر عدالت میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے اور کیس کی سماعت مختصر لیکن اہم نوعیت کی رہی۔

murder case

Physical remand

4 arrested

suspects

more days

granted 3

Dr. Warda