گڈز ٹرانسپورٹرز ہڑتال کے معاملے پر 3 دھڑوں میں تقسیم

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کا حکومت سے معاملات طے پانے اورہڑتال ختم کرنے کا اعلان
شائع 12 دسمبر 2025 08:16pm

گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال کے معاملے میں نیا رخ سامنے آگیا ہے، جہاں ملک گیر ٹرانسپورٹرز تین دھڑوں میں تقسیم ہو گئے ہیں۔ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نبیل محمود طارق نے حکومت سے معاملات طے پا نے اورہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

جعمے کو گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے دوران ٹرانسپورٹرز کی قیادت 3 مختلف گروپوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔ اس صورت حال میں آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نبیل محمود طارق نے بتایا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور ان کے دھڑے نے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نبیل محمود طارق کے مطابق حکومت کے ساتھ مختلف امور پر اتفاقِ رائے ہو چکا ہے، جس کے بعد ہڑتال جاری رکھنے کی ضرورت نہیں رہی۔ تاہم دیگر دھڑوں نے ہڑتال کے حوالے سے مزید مشاورت جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال کے باعث ملک بھر میں سامان کی ترسیل متاثر تھی، جبکہ کاروباری سرگرمیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ موجودہ اعلان کے بعد صورتحال میں بہتری کی امید کی جارہی ہے۔

Strike

goods transporters

Transporter's Strike

goods tranporters strike