پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر حملے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کی شناخت ہوگئی

ایف سی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے میں تین اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوئے تھے جبکہ خودکش بمبار سمیت تین حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔
اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2025 01:09pm

پشاور میں گزشتہ ماہ ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کے پیچھے ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کی شناخت کر لی گئی ہے۔ تحقیقات کے دوران حکام نے بتایا کہ حملہ آور ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم سے منسلک تھے۔

حکام کے مطابق حملہ آوروں نے حملے سے پہلے پشاور میں کئی دن قیام کیا اور اس دوران شہر کے راستوں اور علاقوں سے واقفیت حاصل کی تاکہ حملے کو کامیابی سے انجام دیا جا سکے۔

تحقیقات کے مطابق حملہ آوروں کو خودکش جیکٹس اور رہائش کی سہولت فراہم کی گئی تاکہ کارروائی ممکن ہو سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایف سی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے میں تین اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوئے تھے جبکہ خودکش بمبار سمیت تین حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اب تک اس حملے کے سلسلے میں 150 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔ گزشتہ ماہ اس حملے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔

اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس حملے کے پیچھے موجود آپریشن اور سپورٹ نیٹ ورک کے دیگر پہلوؤں کو بھی سامنے لایا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پشاور میں دہشت گرد کارروائیوں کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں اور سیکیورٹی صورتحال کو مضبوط بنانے پر کام جاری ہے۔

Peshawar FC headquarters attack

Terrorist attack Peshawar