یو اے ای میں موسلا دھار بارش سے ریگستانی پہاڑ آبشاروں میں تبدیل

این سی ایم نے مزید بارشوں اور سرد ہواوں کی پیشگوئی کی ہے۔
اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2025 03:56pm

یو اے ای کے مختلف حصوں میں 14 دسمبر کو ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے ریگستانی پہاڑوں کو آبشاروں میں بدل دیا ہے۔ جس نے ملحقہ وادیوں کو جل تھل کردیا۔

شدید بارشوں، آندھی اور بجلی کی چمک سے یو اے ای کا آسمان روشن ہوگیا، جو اس خطے کے عام دھوپ والے دنوں کے مقابلے میں ایک منفرد منظر پیش کررہا تھا۔

خلیج ٹائمزز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل سینٹر آف میٹیورالوجی (این سی ایم) نے پہلے ہی خراب موسم کی پیش گوئی کردی تھی اورشہریوں کو خبردار کیا تھا کہ اس موسم کا اثر مختلف علاقوں میں دکھائی دے گا۔

اس سال کرسمس کی نایاب تاریخ جو صدی میں ایک بار آتی ہے

”اسٹورم سینٹر“ نے جیس کے پہاڑی سلسلوں کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں واضح طور پر دکھایا گیا کہ کس طرح بارشوں کے نتیجے میں پہاڑوں سے پانی بہہ رہا ہے۔ ان آبشاروں نے راس الخیمہ کی وادیوں میں پانی کی بڑی مقدار جمع کر دی اور پہاڑوں کے خوبصورت مناظر کو مزید خوبصورت دیا۔

ایک اور ویڈیو میں بارش کی وجہ سے آبشاروں کا بہتا پانی راس الخیمہ کی وادیوں سے گذرتا ہوا دکھایا گیا ہے۔

جبل جیس کی سڑکوں پر بارش کا پانی بھی آہستہ آہستہ جمع ہوگیا ہے ، جب گاڑیاں اس پانی میں سے گزرتی ہیں تو پانی کے چھینٹے اُڑتے ہیں۔ صبح کے وقت آسمان پر بادلوں کی موجودگی نے شہر میں رات کی تاریکی کا سماں پیدا کردیا تھا اور گاڑیوں کی ہیڈلائٹس آن کرنے کی ضرورت پیش آگئی۔

ایسی ہی منظر کشی اسٹورم سینٹر نے کی ہے، ویڈیو میں ایک پیدل چلنے والا شخص بھی دکھایا گیا، جو سڑک پر چلتے ہوئے اپنے سر اور اوپر کے حصے کو کپڑے سے ڈھانپے ہوئے ہے۔

اسٹورم سینٹر نے راس الخیمہ کے ساحلی علاقوں میں بجلی کی چمک سے آسمان کے منور ہونے کے مناظر بھی قید کیے ہیں۔ جس میں طوفانی بارشوں کے دوران آسمان میں روشنی کے دھارے نظر آ رہے تھے۔

دبئی اور اس کے اطراف میں بھی صبح کے وقت آسمان پر گہرے سیاہ بادل چھا گئے۔ اس نے شہر کے معمول کے موسم کی بجائے ایک سرد اور ابر آلود فضا پیدا کر دی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ژالہ باری اور درجہ حرارت میں کمی شامل ہیں۔ نیشنل سینٹر آف میٹیورالوجی (این سی ایم) نے پیشگوئی کی ہے کہ 16 سے 19 دسمبر تک موسم میں شدت آسکتی ہے اور اس دوران مزید بارشیں اور سرد ہوائیں چل سکتی ہیں۔

124 سال سے اُلٹی لٹک کر چلنے والی انوکھی ٹرین

نیشنل سینٹر آف میٹیورالوجی، ابو ظہبی پولیس اور دبئی پولیس نے شہریوں سے موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

UAE

Mountains

downpour hits