شلپا شیٹی کے کلب میں آدھی رات کو ہنگامہ آرائی
بولی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کی شراکت سے چلنے والے مشہور کلب میں رات گئے ہونے والے ہنگامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ یہ کلب بھارت کے اہم تجارتی ہب بنگلور میں ہے، جسے انڈیا کی ’سلیکون ویلی’ بھی کہا جاتا ہے۔ تاہم واقعے کو فوراً بعد بنگلور پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔
وائرل ویڈیو میں باتوں کی تکرار، ہنگامہ آرائی اور چیخ پکار نے معاملے کو خاصا کشیدہ بنا دیا۔ اگرچہ معاملہ کسی سنگین تصادم تک نہیں پہنچا، تاہم اس واقعے نے ایک بار پھر نائٹ کلبز کی سیکیورٹی اور نظم و ضبط پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
یہ کلب “باسٹین” کے نام سے جانا جاتا ہے، جو لگژری پارٹی کلچر اور ہائی پروفائل مہمانوں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔ شلپا شیٹی نے چند برس قبل اس بزنس میں شراکت داری اختیار کی تھی اور وہ اس وقت اس کلب میں پچاس فیصد شیئرز کی مالک ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ایک مشہور سیلیبریٹی کی ملکیت ہونے کے باعث ہنگامہ آرائی کا یہ واقعہ بھی دیکھتے ہی دیکھتے شوبز اور بزنس دونوں حلقوں میں سرخیوں کا حصہ بن گیا۔
’اپنے شوہر کے خلاف گواہی دو‘: بھارتی عدالت کا شلپا شیٹی کو مشورہ، وجہ کیا ہے؟
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ہنگامہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا پہلے ہی قانونی خبروں میں نمایاں ہیں۔ دونوں نے حال ہی میں بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع کر کے تقریباً 60 کروڑ روپے کے مبینہ مالی بدعنوانی کے کیس کو ختم کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔ اس کیس میں الزام ہے کہ راج کندرا کی ایک کمپنی سے بڑی رقم ذاتی استعمال کے لیے منتقل کی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ شلپا شیٹی ایک ذمہ دار شہری ہیں اور ان کے خلاف بار بار مقدمات کا اندراج انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ ان کی جانب سے معروف سینیئر وکیل عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، جس سے یہ واضح ہے کہ معاملہ قانونی طور پر بھی خاصا سنجیدہ رخ اختیار کر چکا ہے۔
شلپا شیٹی اور شوہر راج کندرا پر 60 کروڑ کے فراڈ کا الزام
شلپا شیٹھی اپنی فٹنس، متوازن طرزِ زندگی اور صاف گو شخصیت کی وجہ سے عوام میں بے حد مقبول ہیں، جہاں وہ اداکاری کے ساتھ صحت مند زندگی کی علامت بھی سمجھی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مشکل حالات میں باوقار انداز اور مضبوط اعصاب کے ساتھ سامنے آنے کی وجہ سے بھی مداحوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتی ہیں۔
شلپا شیٹی کا ریسٹورنٹ بند: اداکارہ اب کیا کریں گی؟
بنگلورو کے کلب میں ہونے والی یہ رات گئے کی ہلچل اور ممبئی میں جاری عدالتی جنگ، شلپا شیٹی اور راج کندرا کو ایک بار پھر اسپاٹ لائٹ میں لے آئی ہے۔ شوبز دنیا میں جہاں گلیمر اور پارٹی کلچر نمایاں ہوتا ہے، وہیں ایسے واقعات یہ بھی یاد دلاتے ہیں کہ ستاروں کی زندگی میں تنازعات اور تناؤ بھی کسی فلمی کہانی سے کم نہیں۔
















