دھرندھر کے وائرل گانے ’FA9LA‘ کے بول کا مطلب کیا ہے؟
بولی ووڈ فلم ’دھرندھر‘ کے گانے ”FA9LA“ نے دیکھتے ہی دیکھتے بھارتی عوام اور دنیا بھر میں اتنی مقبولیت حاصل کی ہے کہ یہ صرف فلم تک محدود نہیں رہا۔ دھُرندھر میں استعمال ہونے والا یہ عربی ہپ ہاپ گانا، اب ایک وائرل ثقافتی ٹرینڈ بن چکا ہے۔
”FA9LA“ کا گانا اب خود میں ایک الگ ہی پہچان بن چکا ہے۔ انسٹاگرام ریلز سے لے کر یوٹیوب شارٹس تک، اس گانے کا ہر جگہ چرچا ہے اور لوگ اس کے کیچی ہُک کے ساتھ گاتے اور پرفارم کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
دھرندھر سے عمران خان تک: پاکستان کے ’برگر بچے‘
اب یہ گانا اتنا مقبول ہو رہا ہے تو سب یہ جاننے کی کوشش میں ہیں کہ آخرکار FA9LA کے عربی بول کا کیا مطلب ہے؟
”FA9LA“ دراصل بحرین ہپ ہاپ گانا ہے جو فلِپراچی اور ڈیفی نے لکھا اور پرفارم کیا ہے، یہ دارصل لفظ ‘فصلۃ’ ہے جبکہ اس کی میوزک کمپوزیشن ڈی جے آؤٹ لو نے کی ہے۔
ریپر نے فیور ایف ایم کے آر جے اوینی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ گانا، جو پہلے ہی ریلیز ہو چکا تھا، اچانک دھرندھر کی ٹیم کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ “انہوں نے ہم سے پہلے رابطہ کیا۔ وہ گانے کی لائسنسنگ چاہتے تھے۔ وہ اس کی بیٹ چاہتے تھے کیونکہ وہ اپنا ورژن بنانا چاہتے تھے۔ تاہم وقت کی کمی کی وجہ سے انہوں نے کہا کہ گانے کی بیٹ بہت اچھی ہے، اسے ویسا ہی رہنے دو’۔
یہ فیصلہ فلم کے لیے اور فلِپراچی کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ کیونکہ FA9LA نے اپنی اصل عربی شکل کو برقرار رکھا، جو بعد میں اس کی مقبولیت کا راز بن گیا۔
فلم کے برعکس FA9LA خود میں کوئی جارحیت نہیں رکھتا۔ اس گانے کا اصل پیغام جشن منانے، ڈانس کرنے اور لمحے کو انجوائے کرنے کے بارے میں ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ اس گانے کی مشہور ترین لائنز کا کیا مطلب ہے:
”Ya Akhi Dus Dus ’Indi Khosh Faslah/Ya Akhi Tfuz Tfuz Wallah Khosh Raqsah“
(بھائی، پوری طاقت سے جاؤ، میں نے ایک زبردست بیٹ ڈراپ کیا ہے! بھائی، تم ضرور جیتو گے، میں قسم کھاتا ہوں، یہ رقص واقعی شاندار ہے۔)
”Helu-Helu Zayn Makanah Helu/Il-Decoration Malah Helu“
(یہ جگہ کتنی دلکش اور حسین ہے۔ یہاں کی سجاوٹ بھی بہت عمدہ ہے۔)
”Sweeli Raqset Il-Marshmallow/Rabi’na Hafouh Kilah Kamil Killoh“
(میرے لیے مارش میلو رقص کرو، ہمارے رب نے سب کچھ کامل بنایا ہے۔)
”Rfeejak Tayeh Jetfah Kan Yehizzah Hizz/Yai Min Zaman Awwal Layl“
(تمہارا دوست کھو چکا ہے، اس کا کندھا ہل رہا ہے، یہ سب کچھ پرانے وقتوں کی بات ہے۔)
”Ambay Shfeeh ’Abboudi Yodhah/Lana Ihna Shayleen Hal-Laylah Yaba Sheel“
(دیکھو، عبودی پکار رہا ہے! ہم یہ رات گزار رہے ہیں - چلو، چلیں۔)
”Agool A’tini Raqsa Tiggli Sarnay/Agool A’tini Raqsa Akel Metay“
(میں کہتا ہوں، میرے لیے رقص کرو، یہ مجھے خوشی دیتا ہے! میں کہتا ہوں، میرے لیے رقص کرو، مٹھائیاں کھاؤ!)
”Agool Sweeli Raqsa, Hello Goodbye!/Zeidli Shakar Wayed W Ana Ashrab Shay“
(میں کہتا ہوں، میرے لیے رقص کرو، ہیلو اور گڈ بائے! شکر کو اور بڑھاؤ ، میں چائے پی رہا ہوں)
دھرندھر کے بعد ’پاکستان میں ناکام را ایجنٹ‘ کی ریلز وائرل
فلِپراچی نے بتایا کہ ”FA9LA“ لفظی معنی سے زیادہ ایک جذباتی کیفیت کو ظاہر کرتا ہے۔ وہ کہتے ہیں، ‘FA9LA ایک ویو ہے۔ جب میں کہتا ہوں میرے پاس FA9LA ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ میری زندگی میں ابھی ایک خاص ویو چل رہی ہے۔ یہ گانا مختلف رقص کی بات کرتا ہے، میں ہر چیز کو رقص میں بدل دیتا ہوں، ہر لمحے کو انجوائے کرتا ہوں۔’
انہوں نے مزید کہا کہ گانے میں کئی ثقافتی حوالوں کا بھی استعمال کیا گیا ہے، جو اس گانے کو مزید دلچسپ بناتا ہے۔
FA9LA کی مقبولیت کے بعد، فلِپراچی نے بھارت کے انڈی میوزک آرٹسٹس جیسے پیرم اور سیاہی کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے مشہور انڈین ریپر بادشاہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے اور پنجابی میوزک کو ”ہائپ“ قرار دیا ہے۔
فلِپراچی نے اپنے اسٹیج نام کے بارے میں بتایا کہ یہ امریکی ریپر بستا رائمز کے گروپ ”فلپ موڈ اسکواڈ“ سے متاثر ہو کر رکھا تھا، جو ان کے بچپن کا پسندیدہ گروپ تھا۔
















