بھارتی پرچم لہرانے اور جرسی پہننے پر پاکستانی کبڈی کھلاڑی مشکل میں پڑ گیا

کسی غیر ملکی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے اس کا جھنڈا لہرانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے، فیڈریشن سیکریٹری
شائع 18 دسمبر 2025 11:16am

پاکستانی کبڈی کھلاڑی عبیداللہ راجپوت کے بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرنے، جرسی پہننے اور بھارتی پرچم لہرانے کے معاملے پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

فیڈریشن کے سیکریٹری رانا سرور کے مطابق بحرین میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے 16 کھلاڑیوں نے شرکت کی، تاہم یہ پاکستان کی قومی ٹیم نہیں تھی اور اس حوالے سے نہ تو فیڈریشن سے اجازت لی گئی اور نہ ہی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیا گیا تھا۔

رانا سرور نے کہا کہ یہ ایک خود ساختہ ٹیم تھی جس نے پاکستان کا نام استعمال کیا۔ ایونٹ میں شرکت کے لیے نہ حکومت سے منظوری حاصل کی گئی اور نہ ہی پاکستان کبڈی فیڈریشن کو اعتماد میں لیا گیا تھا۔

سیکریٹری فیڈریشن کا کہنا تھا کہ کسی قومی کھلاڑی کا بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنا اور بھارتی پرچم لہرانا ناقابل قبول ہے۔

چیئرمین پاکستان کبڈی فیڈریشن چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت جنرل کونسل کا اجلاس 27 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

سیکریٹری فیڈریشن کا کہنا تھا کہ کسی قومی کھلاڑی کا بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنا اور بھارتی پرچم لہرانا ناقابل قبول ہے۔ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

رانا سرور نے واضح کیا کہ کسی صورت میں پاکستان کا نام بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگرچہ کلب لیول پر مختلف ممالک کے کھلاڑی ایک ساتھ کھیلتے ہیں، تاہم کسی غیر ملکی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے اس کا جھنڈا لہرانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے۔

فیڈریشن کے سیکریٹری رانا سرور کے مطابق چیئرمین پاکستان کبڈی فیڈریشن چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت جنرل کونسل کا اجلاس 27 دسمبر کو منعقد ہوگا۔

Pakistani

trouble

ubaidullah

waved indian flag

wore indian jersey

kabbadi player