بسنت منانے کے لیے جگہ مقرر، خلاف ورزی کی نشان دہی کرنے والے کو انعام کا اعلان

پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ذرائع
شائع 18 دسمبر 2025 02:15pm

لاہور میں بسنت کے تہوار کو 6 سے 8 فروری تک منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق بسنت کی تقریبات کے لیے شہر کے مختلف مقامات کا انتخاب کر لیا گیا ہے، جن میں گریٹر اقبال پارک، جلو پارک، جیلانی پارک، گلشن اقبال پارک اور ماڈل ٹاؤن پارک شامل ہیں، جبکہ اندرون شہر میں بھی بسنت منانے کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بسنت کی تقریبات کے دوران دھاتی ڈور، تار، تندی اور کیمیکل والی ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انتظامیہ کے مطابق ممنوعہ ڈور کے استعمال کی نشاندہی کرنے والے افراد کو پانچ ہزار روپے انعام دیا جائے گا، تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی بروقت اطلاع دی جا سکے۔

جہاز سے مسافر آف لوڈ کرنے پر تحریری وجہ فراہم کرنا لازم قرار

ذرائع کے مطابق پتنگ بازی کے لیے صرف کمزور شیشے اور مانجھے سے تیار کردہ ڈور استعمال کرنے کی اجازت ہو گی، جبکہ کسی بھی خطرناک مواد کے استعمال کو روکنے کے لیے خصوصی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بسنت کے دوران شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

lahore

Basant festival

family festival