ہتک عزت کیس: عدالت کا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے
اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مسلسل عدم حاضری پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اورساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نے ہتکِ عزت کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
cm kpk
warrant
Suhail Afridi
CM Suhail Khan Afridi
مقبول ترین














