برزل پاس: برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے کیپٹن سمیت 3 جوان شہید

پاک فوج نے بھاری مشینری کے ذریعے برزل پاس کو کھول دیا ،آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 04 جنوری 2026 10:21am
فوٹو: آئی ایس پی آر
فوٹو: آئی ایس پی آر

گلگت بلتستان کے برزل پاس میں برف کا تودہ گرنے سے کیپٹن اور سپاہی سمیت تین افراد  شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو اور تین جنوری کی درمیانی شب برزل پاس پر سڑک سے برف صاف کرنے کا کام جاری تھا کہ اچانک برفانی تودہ آ گرا، جس کے نتیجے میں کیپٹن اصمد، دو فوجی جوان اور ایک سول مشین آپریٹر برف کے نیچے دب گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے شدید سردی اور مشکل حالات کے باوجود فوری کارروائی کی اور چاروں افراد کو برف سے نکال لیا۔ تاہم کیپٹن اصمد، 32 سالہ سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ کی حالت نازک ہو گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ایک فوجی جوان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء برف ہٹانے کے ایک اہم اور مشکل آپریشن میں مصروف تھے، تاکہ راستہ کھولا جا سکے اور آمدورفت بحال ہو۔

بیان میں کہا گیا کہ شہداء نے سخت موسمی حالات میں فرائض کی انجام دہی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ قوم ان شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، جبکہ واقعے کی تفصیلات سے متعلق مزید معلومات جاری کی جائیں گی۔

pakistan army

soldiers

martyred

Inter Services Public Relations (ISPR)