سردیوں میں رات کو کھجوریں کھانا کیسا ہے؟

اس سستے لیکن انتہائی فائدہ مند پھل کو اپنی سردیوں کی خوراک میں شامل کریں۔
شائع 04 جنوری 2026 12:04pm

سردیوں میں کھجورکو سپر فوڈ سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ غذائیت سے بھرپور، توانائی بخش اور قوت مدافعت بڑھانے والا میوہ جات ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق اگر آپ ایک ماہ تک ہر رات تین کھجوریں کھائیں تو آپ کے جسم اور صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

جسم کو فوری توانائی اور حرارت فراہم کرتی ہیں

کھجور میں قدرتی شکر (گلوکوز اور فرکٹوز) اور کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں، جو میٹابولزم کو تیز کر کے جسم کو اندر سے گرم رکھتی ہیں۔ سردیوں کی صبح تین کھجوریں کھانے سے آپ دن بھر توانائی محسوس کریں گے اور جسمانی تھکن کم ہوگی۔

خون کی کمی دور کرنے میں مددگار

کھجور آئرن سے بھرپور ہوتی ہیں، جو ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے اور سرخ خون کے خلیات بنانے میں مدد کرتی ہیں۔ جو لوگ دن بھر کمزوری یا تھکن محسوس کرتے ہیں ان کے لیے کھجور ایک قدرتی پاور ہاؤس ہیں۔

مدافعتی نظام مضبوط کرتی ہیں

سردیوں میں نزلہ، زکام اور فلو عام ہیں۔ کھجور میں موجود میگنیشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں اور سانس کی نالی کے انفیکشن اور دیگر بیماریوں کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

ورزش سے قبل یا سونے سے پہلے کھائیں

ماہرین کے مطابق کھجور کو ورزش سے 30–60 منٹ قبل یا سونے سے پہلے کھایا جا سکتا ہے۔ دو سے چار کھجوریں کافی ہیں۔ فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ معدے میں دیر تک رہتی ہیں اور وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

اگر آپ کو ذیابیطس ہے تو روزانہ کھجور کھانے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں کیونکہ کھجور میں قدرتی شکر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ سردیوں کی خوراک میں کھجور کو شامل کریں، یہ سستا اور انتہائی فائدہ مند پھل آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Winter

Dates

Amazing Benefits

Eat Every Night