بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے سے انکار

فیصلہ مستفیض الرحمان کے آئی پی ایل تنازع کے بعد سامنے آیا ہے
شائع 04 جنوری 2026 06:21pm

بنگلادیش نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کردیا ہے، بنگلادیشی بورڈ کے اعلامیے کے مطابق بی سی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ہنگامی میٹنگ آج ہوئی، جس میں موجودہ صورت حال کے تناظر میں بنگلادیش کی قومی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ فیصلے سے آئی سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے سے انکار کردیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے آئی سی سی سے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ قومی ٹیم 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لئے بھارت کا سفر نہیں کرے گی۔ بی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کی سیکیورٹی سے متعلق سنگین خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کو بھیجے گئے ایک ای میل میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں ٹیم کو بھارت بھیجنا ممکن نہیں۔ اتوار کے روز بی سی بی کے 17 ڈائریکٹرز کے اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ بنگلہ دیش اپنے تمام ورلڈ کپ میچز بھارتی سرزمین سے باہر کھیلے گا۔

بنگلا دیشی مشیر کھیل نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جارحانہ پالیسیوں کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ بنگلادیش کے 3 میچز کولکتہ اور ایک ممبئی میں شیڈول ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کا پہلا میچ 7 فروری کو ویسٹ انڈیز، دوسرا میچ 9 فروری کو اٹلی، تیسرا میچ 14 فروری کو انگلینڈ اور چوتھا میچ 17 فروری کو نیپال کے خلاف شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی انتہاپسندوں کے دباؤ میں آکر آئی پی ایل سے بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ریلیز کیا گیا جس کے بعد بھارت اور بنگلادیشی بورڈ میں کشیدگی بڑھی۔

آئی پی ایل تنازع؛ بنگلہ دیش کا ٹی 20 ورلڈکپ میچز بھارت سے منتقل کرانے کا فیصلہ

بی سی سی آئی کی ہدایت پر بنگلہ دیشی بولر مستفیض الرحمان آئی پی ایل سے باہر

یہ معاملہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل 2026 سے قبل اسکواڈ سے ریلیز کر دیا۔ یہ فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی درخواست پر کیا گیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات میں تناؤ دیکھنے میں آیا۔

مستفیض الرحمان کو دسمبر 2025 میں آئی پی ایل منی آکشن کے دوران 9 کروڑ 20 لاکھ روپے میں خریدا گیا تھا تاہم بعد میں سیاسی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث انہیں ٹیم سے نکال دیا گیا۔

بنگلہ دیش میں حالیہ پرتشدد واقعات اور بھارت میں اقلیتوں کی سلامتی سے متعلق خدشات بھی اس فیصلے کی بڑی وجہ بنے۔

بنگلہ دیش کی وزارتِ کھیل نے بی سی بی کو ہدایت دی تھی کہ آئی سی سی سے باضابطہ طور پر میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی جائے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ آئی سی سی اس مطالبے پر کیا فیصلہ کرتی ہے، تاہم یہ پیش رفت 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے انتظامات کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

BCCI

t20 cricket

ICC T20 World Cup

bangladesh cricket board

T20 world cup 2026

ICC Men’s T20 World Cup 2026

IPL2026

mustafizur rahman

Bangladeshi player