نایاب مچھلی 3 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت

دلچسپ بات یہ ہے کہ ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا گیا کہ ڈشز معمول کی قیمت پر ہی دستیاب ہوں گی۔
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2026 09:35am

جاپان: ٹوکیو کی مشہور ٹویوسو فش مارکیٹ میں منگل کو منعقد ہونے والے سالانہ نئے سال کے ٹیونا نیلامی میں ایک جاپانی سوشی ریستوران چین نے 243 کلوگرام وزنی ایک نیلے فِن ٹٰیونا پر ریکارڈ 510 ملین یِن (تقریباً 3 کروڑ 24 لاکھ ڈالر) کی بولی لگا کر بولی لگا کر خرید لیا اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا، یہ اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

یہ قیمتی ٹیونا کیومورا کارپوریشن کے صدر کیوشی کیمورا نے خریدی، جنہیں جاپان میں ”ٹیونا کنگ“ بھی کہا جاتا ہے۔ ان کے مطابق وہ اندازہ کر رہے تھے کہ قیمت شاید 300 سے 400 ملین ین کے درمیان رہے گی،مگر یہ رقم 500 ملین سے تجاوز کر گئی۔

کیمورا نے اس موقع پر جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم کی ڈھائی ماہ پرانی حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ معیشت کو بہتر بنانے کے عہد پر قائم ہیں، اسی طرح ان کا ادارہ سشیزانمائی بھی پوری لگن سے کام کرے گا، ”امید ہے یہ بولی سب کو خوشی دے گی“، ان کا کہنا تھا۔

یہ ٹیونا مچھلی بعد ازاں سوشی زانمائی کے مرکزی ریسٹورنٹ منتقل کی گئی، جہاں اسے کاٹ کر کمپنی کے مختلف ریسٹورنٹس میں تقسیم کر دیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کیمورا نے واضح کیا کہ صارفین کو یہ ٹیونا ڈشز معمول کی قیمت پر ہی دستیاب ہوں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سب سے زیادہ بولی کا ریکارڈ اسی کمپنی کے پاس تھا، جب 2019 میں 333.6 ملین ین میں ٹیونا خریدی گئی تھی۔ اس بار کی نیلامی نے نہ صرف نیا مالی ریکارڈ بنایا بلکہ جاپان کی فوڈ انڈسٹری اور معاشی امیدوں کو بھی نئی توجہ دلائی۔

Japan

Seafood

Japanese Tradition

Record Bid

New Year Auction

Tuna King

Kiyoshi Kimura

Sushi Zanmai

Bluefin Tuna

Toyosu Market