فرانس کا گرین لینڈ میں اپنا قونصل خانہ کھولنے کا اعلان

امریکی دباؤ نظر انداز ، امریکی ہائیڈ ریزنگ کے خلاف موقف
شائع 14 جنوری 2026 01:26pm

فرانس اگلے ماہ 6 فروری کو گرین لینڈ میں اپنا قونصل خانہ کھولے گا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آرکٹک علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششیں تیز کر رکھی ہیں۔ فرانس نے واضح کیا ہے کہ گرین لینڈ کو بلیک میل کرنا اور خود مختار ڈینش علاقے پر کنٹرول کے خواہاں ہونا قابل قبول نہیں۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نویل باریو نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ فرانس اگلے ماہ 6 فروری کو گرین لینڈ میں اپنا قونصل خانہ کھولے گا۔ باریو نے بتایا کہ یہ منصوبہ پچھلے سال سے زیر غور تھا اور اب اس پر عمل درآمد جلد شروع ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو گرین لینڈ کو بلیک میل کرنے اور خود مختار ڈینش علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کرنے سے باز آنا چاہیے۔

باریو نے آر ٹی ایل ریڈیو سے گفتگو میں کہا، ’کسی دوسرے نیٹو رکن پر حملہ کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہوگا، بلکہ یہ امریکہ کے مفادات کے بھی خلاف ہوگام اس لیے یہ بلیک میلنگ واضح طور پر ختم ہونی چاہیے،۔

فرانس کا یہ قدم آرکٹک علاقے میں بڑھتے ہوئے عالمی سیاسی اور اقتصادی مفادات کے پیش نظر اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ گرین لینڈ، جو ڈنمارک کا خود مختار حصہ ہے، میں قدرتی وسائل کی بہتات اور اسٹریٹجک محل وقوع کی وجہ سے عالمی طاقتوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

فرانس کا قونصل خانہ کھولنے کا فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کو خریدنے یا اس پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششوں کا عندیہ دیا تھا، جس پر عالمی سطح پر کافی تنقید بھی ہوئی ہے۔

France

CONSULATE

GREENLAND

Greenland Issue