سری لنکا میں پاکستانی ٹیم کو دیسی کھانے کون کھلا رہا ہے؟

کھلاڑی دیارغیر میں بھی گھر کے کھانوں کے ذائقوں کا مزہ لے رہے ہیں۔
شائع 12 فروری 2026 10:56am

سری لنکا میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم نہ صرف اپنی کھیل کی تیاری میں مصروف ہے بلکہ پاکستانی ذائقوں سے بھی لطف اندوز ہو رہی ہے۔

قومی کرکٹ اسکواڈ کے ساتھ پاکستان سے ایک ذاتی شیف بھی موجود ہے، جسے ٹیم کے کھانے کے انتظامات سنبھالنے کے لیے ساتھ لیا گیا ہے۔ اس طرح اب کھلاڑیوں کے لیے پاکستانی ڈشز کی سہولیات بھی میسر ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیف میگا ایونٹ کے دوران کھلاڑیوں کی خوراک کا خصوصی خیال رکھتا ہے اور مینیو میں کرکٹرز کی پسند کی ڈشز شامل ہیں۔

کھلاڑیوں کو روایتی پاکستانی کھانوں کے ساتھ ساتھ دیگر پسندیدہ ڈشز بھی فراہم کی جاتی ہیں اور یہ کھانے پریکٹس سیشن یا میچز کے دوران ڈریسنگ روم میں بھی دستیاب رہتے ہیں۔

ٹیم کے ساتھ ذاتی شیف کی موجودگی اور سہولت سے کرکٹرز بہت خوش ہیں جس سے وہ دیارغیر میں بھی گھر کے کھانوں کے ذائقوں کا مزہ لے رہے ہیں۔