ایران کا امریکی ایف 15 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، سینٹ کام کی تردید
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب نے ملک کے جنوب مغربی سرحدی علاقے کے قریب ایک امریکی ایف 15 ای اسٹرائیک فائٹر طیارہ مار گرایا ہے۔
ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے ’تسنیم‘ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ دو نشستوں والا یہ لڑاکا طیارہ نشانہ بنائے جانے کے بعد تباہ ہو گیا۔ تاہم رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ واقعہ کب پیش آیا۔
دوسری جانب امریکا نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کی صبح ایران میں امریکی ایف 15 ای طیارے کے گرنے سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں بے بنیاد اور غلط ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔
واضح رہے کہ اگر ایران کا دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے یہ ایران کے ساتھ ہونے والی امریکا اور اسرائیل کی اس جنگ میں یہ چوتھا ایف 15 ای ہوگا جو امریکا کھو بیٹھے گا۔
اس سے قبل کویتی فضائیہ نے امریکا کے تین ایف 15 ای لڑاکا طیارے اپنی فضائی حدود میں غلط فہمی کی بھیناد پر مار گرائے تھے۔ میں ایک کویت














