معروف اداکار نے ہانیہ عامر پوڈکاسٹ تنازع میں عدنان فیصل کے دعوے بے نقاب کر دیے
پاکستانی اداکار اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹر معراج حق نے اداکارہ ہانیہ عامر کے پوڈکاسٹ کے لیے 20 لاکھ روپے مانگنے کے دعوے کرنے والے میزبان عدنان فیصل پر مبینہ منافقت کے الزامات لگائے ہیں۔
ہانیہ عامر اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی جنریشن زیڈ اسٹار سمجھی جاتی ہیں اور کئی ہٹ ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
گزشتہ سال تنازع اس وقت شروع ہوا جب ایف ایچ کے مالک کے مالک اور پوڈکاسٹ ہوسٹ عدنان فیصل نے ہانیہ کو اپنے شو کے لیے مدعو کیا۔
عدنان فیصل نے الزام لگایا کہ ہانیہ نے اس شو میں آنے کے لیے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا اور یہی بات انہوں نےحال ہی میں نجی چینل کے رمضان پروگرام میں بھی دہرائی۔
عدنان فیصل نے کہا کہ وہ اب تک 700 انٹرویوز کر چکے ہیں اور کسی کو بھی پیسے نہیں دیے تو ہانیہ کو کیوں دیں گے؟ اس بیان کے بعد ہانیہ کے مبینہ مطالبے پر ایک بار پھر بحث چھڑ گئی۔
اب معراج حق نے عدنان فیصل کو بے نقاب کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی ٹیم نے انہیں بھی پوڈکاسٹ کے لیے پیغام بھیجا اور کہا کہ وہ شو میں آنے کے لیے خود 2 لاکھ 85 ہزار روپے ادا کریں، تاکہ انہیں پروموشن ملے۔
معراج حق نے واضح کیا کہ وہ کسی انٹرویو کے لیے پیسے ادا نہیں کرتے۔
معراج کے بیان کے بعد کئی دیگر کانٹینٹ کریئیٹرز نے بھی اپنا تجربہ شیئر کیا:
زینت عرفان نے کہا: ”مجھے بھی یہی پیغام آیا اور یہ بہت مشکوک لگتا ہے۔“

طلحہ ویویز نے کہا: ”مجھے بھی 3 لاکھ روپے مانگے گئے تھے۔“

ایمن خان نے اس پر ہنستے ہوئے ایموجی کا ردعمل دیا۔
















