کراچی میں برسات، کہاں کتنی بارش ہوئی؟

محکمہ موسمیات نے بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے
شائع 18 مارچ 2026 11:47pm

کراچی میں اچانک موسم کی تبدیلی نے شہریوں کی زندگی مشکل بنا دی۔ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے شہر کے کئی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش کورنگی میں ریکارڈ کی گئی جبکہ دیگر علاقوں میں بھی شہر بھر میں پانی برسنے سے نظام زندگی متاثر ہوا۔

محمکہ موسمیات کے مطابق کورنگی میں سب سے زیادہ 55 ملی میٹر، ماڑی پور میں 22 ملی میٹر، گلستان جوہر میں 13 ملی میٹر ہوئی۔

اس کے علاوہ کیماڑی میں 12 ملی میٹر، ائیرپورٹ اولڈ ایریا میں 9 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 8 ملی میٹر، شارع فیصل پر 9 ملی میٹر اور سعدی ٹاؤن میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔