’نو کنگز‘ احتجاج کے دلچسپ سائن بورڈز

.
شائع 30 مارچ 2026 11:45am

امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کے خلاف ”نو کنگز“ کے نام سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین کا مؤقف ہے کہ کسی بھی فرد کو قانون سے بالاتر یا ”بادشاہ“ کا درجہ نہیں دیا جا سکتا۔ ان احتجاجی مظاہروں میں ایران کے ساتھ جنگ، بڑھتی ہوئی مہنگائی، اور تارکینِ وطن کے خلاف سخت پالیسیوں پر شدید غم و غصے کا اظہار بھی کیا گیا۔ واشنگٹن ڈی سی سمیت امریکا کی تمام 50 ریاستوں اور دنیا کے مختلف بڑے شہروں میں لاکھوں افراد بینرز اور نعروں کے ذریعے یہ واضح پیغام دے رہے ہیں کہ امریکی آئین فردِ واحد کی حکمرانی کی اجازت نہیں دیتا اور طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہیں۔